وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، افغانستان کے جامع سیاسی تصفیہ پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا

۔وزیراعظم عمران خان نے دوران گفتگو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سعودی

عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون کیلئے آگے بڑھے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں

باہمی تعاون کے فروغ اور افغانستان کے جامع سیاسی تصفیہ پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *