’’ وزیر اعظم یا انکی کابینہ کے کسی ایک وزیر نے بھی ۔۔۔‘‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے بڑا شکوہ کر دیا

محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے وزیراعظم یا کسی حکومتی نمائندے کی جانب سے خیریت دریافت نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ جب پوری قوم ان کے لیےجلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔ اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ میری حالت بہتر ہو رہی ہے اور مجھے باقاعدگی سے مصنوعی آکسیجن لینے کی ضرورت نہیں رہی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *