نکاح لندن میں لیکن ’رخصتی اور ولیمہ‘ کب اور کہاں ہو گا؟ جنید صفدر نے بتا دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے پاکستان میں بھی تقریبات ہوں گی ۔

جنید صفدر نے بتایا کہ رخصتی اور ولیمے کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔جنید صفدر کے مطابق شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔

جنید صفدر نے دوران گفتگو بالی وڈ فلم سے متعلق اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ ہے جب کہ انہیں بالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی فلمیں پسند ہیں۔خیال رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔جنید صفدر کے نکاح کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *