کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ رو زہ احتجاجی کلینڈر جاری کردیا

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ روز احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران نظر بندی شہادت اور لوگوں کو شہید قائد کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی سخت پابندیوں کے خلاف

جمعہ سے پانچ روز ہ ہڑتال کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ  شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کی طرف تین روز مارچ کریں۔ ٓاحتجاجی کلینڈر

میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف پیر کے روز مزار شہداء سرینگر کی طرف مارچ کریں۔دریں اثنا احتجاجی کلینڈر میں بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشنوں کے باہر احتجاج کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *