چنگ چی میں سوار لڑکی کا بو سہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ

اوباش نوجوان کی جانب سے چنگچی میں سوار لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ، گرفتار ملزمان کی شناخت کیلئے پولیس کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ، پولیس کے مطابق چنگچی رکشا میں سوار لڑکی سےدست درازی کیس میں زیر حراست 2 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

لڑکی نے منظر عام پر آنے سے صاف انکارکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چنگچی رکشا میں اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو فون کرکے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی ہے تاہم تفتیشی ٹیم کی جانب سے لڑکی کو ملزمان کی شناخت کیلئے منانےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تفتیشی ٹیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شناخت کے بعد پولیس خود کیس لڑے گی۔ ⁠پولیس نے بتایا کہ واقعہ 14 اگست کو سرکلر روڈ پر پیش آیا تھا اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد

21 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانا لاری اڈا کی مدعیت میں 12 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بد تمیز ی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ سوشل میڈیا پر اس

واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس کیس میں اب تک چالیس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جنہیں عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس واقعے میں بھی اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *