’’ اگر ایک کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں۔۔‘‘ مہوش حیات نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات نے پاکستان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے

ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے،میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی؟، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کر رہی لیکن آگے جا کر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیر اعظم کی امیدوار بن سکتی ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *