متحدہ عرب امارات نے تمام ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دےدی

متحدہ عرب امارات نے تمام کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کوآنےکی اجازت دے دی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کوحکم نامہ جاری کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارت نے ویزہ رکھنے والے مسافروں کو آج 30 اگست سے دبئی جانے کی اجازت دی ہے۔ کسی بھی کیٹیگری کا ویزہ رکھنے والے 30اگست کی رات 12 بجے

سے دبئی جاسکتے ہیں۔اس اجازت نامے کے بعد بھارت،بنگلادیش، نمیبیا، سری لنکا سمیت
14 ملکوں کے شہریوں کو اجازت دی گئی ہے۔ ریزیڈنٹ ویزا والے مسافروں کے پاس یو اے ای حکومت کا خصوصی اجازت نامہ لازمی قرار دیا۔ مسافروں کوسفرسے 48 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوگا اور ایئرلائن مسافروں کے منفی ٹیسٹ کی ذمہ دار

ہوگی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے پر
ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق غیرملکی سیاح بھی اب متحدہ عرب امارات آسکیں گے، اماراتی حکومت نے ویکسین شدہ افراد کو سیاحتی ویزے پر امارات میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوچکاہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی

ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب
امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں یو اے ای نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جن کے پاس اماراتی رہائشی ویزا موجود ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *