’’ نواز شریف نواسوں کی شادیاں ۔۔۔۔‘‘ جنید صفدر کی شادی پر فواد چوہدری بھی بول پڑے، بڑی بات کہہ دی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ والے شادیاں کریں لیکن ہمارے پیسے سے تو نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ نوازشریف آکر پاکستان کا پیسہ واپس کریں ، نوازشریف کو ملک آکرعوام کوحساب دینا ہوگا ، جس کے لیے ن لیگ کو چاہیے اپنے دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائے ، عمران خان نے عوام کے سامنےکارکردگی رکھنے کی بہترین روایت قائم کی ، کیا وزیراعلیٰ سندھ نے 3سالہ کارکردگی عوام کےسامنے رکھی؟ سندھ بحران کا شکار ہے اور وہاں مس مینجمنٹ ہے ، پیپلزپارٹی اورن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں ، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے زندگی میں کچھ کیاہی نہیں ، بلاول اور مریم نواز نے آج تک مسائل پر پالیسی ڈائریکشن نہیں دی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلا بڑا مسئلہ ہے اس میں پوری مدد کر رہے ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق خطرات کو سمجھے ، دنیا نے پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، وزیر اعظم عمران خان نے جو بات کی وہ حرف بحرف درست ثابت ہوئی، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے ، انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انخلا سے متعلق دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقل مندی سے کرنے چاہئیں ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھارت سے فنڈ مل رہے تھے، ٹی ٹی پی نے جو دہشت گردی کی وہ بیرونی فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *