کوہ سلیمان کی تعمیر و ترقی کا معاملہ! وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خزانے کا منہ کھول دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فورٹ منرو میں کوہ سلیمان کے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پانچ ارب 70 کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں ،علاقے میں روڈز،واٹر سپلائی اور بنیادی مسائل حل ہوں گے، حکومت پنجاب نے فورٹ منرو کیڈٹ کالج کےلئے 100

ایکڑ اراضی دی ہے،کیڈٹ کالج پر دو ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،تحریکانصاف( پی ٹی آئی) کی حکومت نے ایک ارب روپےکےفنڈزفوری جاری کردئیے ہیں اور جلد کیڈٹ کالج کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر مملکت زرتاج گل، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، مشیر حنیف پتافی، مشیر سیاحت آصفمحمود، اعلیٰ شخصیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو کی تعمیر و ترقی کیلئے تقریباً90 کروڑ روپے کے8 منصوبوں کاافتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، وزیراعلیٰ نے فورٹ منرو میں سولر لائٹس نیٹ ورک اور پارکس و ہارٹی کلچر کے منصوبوں کا افتتاح کیا،اس پراجیکٹ پر تقریباً 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے فورٹ منرو تالنگر خند سر روڈ کا افتتاح کیا،5 کلو میٹر طویل فورٹ منرو رابطہ سڑک کی تعمیر پر 29 کروڑ روپےلاگت آئی ہے،وزیر اعلی نے فورٹ منرو ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ 5 کروڑ روپے میں مکمل کیا گیا ہے، وزیر اعلی نے فورٹ منرو میں تاریخی عمارتوں اور انیکسی کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا، 5 کروڑروپے کی لاگت

سے یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے فورٹ منرو واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا، فورٹ منرو میں واٹر سپلائی بحالی پر9 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،سیاحتی مقام فورٹ منرو میں فراہمی آب کا مسئلہ مستقل طور پر ہوگا،وزیراعلی عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس منصوبےکےلئے 10 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،فورٹ منرو میں ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی سٹیشن بھی بنے گا۔وزیر اعلی نے فورٹ منرو ریسکیو سٹیشن کے منصوبہ کا سنگ بنیادرکھا، فورٹ منرو میں ریسکیو سٹیشن کے قیام پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ہائی سکول فورٹ منرو کو اپ گریڈ کیا جائے گاجس پر3 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو فورٹ منرو کیڈٹکالج، ویلفیئر کمپلیکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریف کیا۔عثمان بزدار،صادق سنجرانی اورزرتاج گل نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں چنار،اشوک اور پام کے پودے لگائےاور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔ وزیراعلیٰ پنجابسردار عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں معزز علاقہ، قبائلی عمائدین اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں ایک اور کیڈٹ کالج بنائیں گے جس کی فزیبلٹی سٹڈی جاری ہے، کوہ سلیمان کے بچوں کو کیڈٹ کالج میں مفت داخلہ دیا جائے گا،بورڈنگ اور دیگر اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ فورٹ منرو میں واٹر سپلائی کا مسئلہ مستقل طور پر حل

کریں گے، اس ضمن میں محکمہ ہاؤسنگ کو ہدایات جاری کردی ہیں،واٹر سپلائی کے منصوبے پر جتنے بھی فنڈر درکار ہوں گے،حکومت پنجاب دے گی ، فورٹ منرو میں صفائی کا مسئلہ حل کرنے کےلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کےلئے کام کیا جارہا ہے،کوہ سلیمان اور رفورٹ منرو میں 108 کلومیٹر طویل سڑکیں بن رہی ہیں، ریسکیو ایمر جنسی سٹیشن کی تعمیر کیلئے ساڑھے پانچکروڑ کے فنڈ دیئے ہیں،قبرستان کی چار دیواری کے لئے فنڈز فراہم کر رہے ہیں، فورٹ منرو کی ماسٹر پلاننگ کی جائے گی اور اسے شہری علاقہ قرار دیں گے، آر او پلانٹس کی تنصیب پر8 کروڑ خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سخی سرور سے تمن بزدار اور تمن لغاری کے محروم علاقوں میں بجلی کی سہولت فراہم کریں گے،تمن لغاری میں ویٹرنری ہسپتال بنایا جائے گا،موبائل ویٹرنری ہسپتالکی سہولت بھی دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت رکھنی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئے فنڈز دے گی اورفورٹ منرو کی تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *