متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے فیصلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا جس کے تحت یو اے ای میں ملٹی پل (متعدد بار) داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی ویزا تمام ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔اس پالیسی کے

تحت بڑی تعداد میں مزید سیاحوں کو یو اے ای کی سیاحت پر راغب کیا جاسکے گا۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ اس وقت یو اے ای ہر سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے اور ہم مزید سیاحوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ گلف نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل ویزا والے سیاحوں کو ایک بار یو اے ای میں داخلے کے بعد 6 ماہ تک رہنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *