پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھا گیا پاکستان نے برطانوی طیارے کو پاکستان آنے سے روک دیا

پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا۔ 9 ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی۔وزرا ء نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے بتائی گئیں ریڈ لسٹ کی وجوہات غیر تسلی بخش ہیں۔ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلی سطح پر اٹھائے۔کابینہ اجلاس میں برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئے ایم او یو کی سمری پر بھی تفصیلی بحث۔ اجلاس میں

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء نے شدید اعتراضات اٹھا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں وفاقی کابینہ کو انتخابی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق پیشرفت پربھی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سردار علی خان کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے، روز ویلٹ ہوٹل کے لیے فنڈز

جاری کرنے، نیوزی لینڈ ٹیم کی دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی،نیشنل کونسل برائے طلب کے ارکان کی تقرری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔ کابینہ نے اسلام آباد میں زمینوں کے حصول اور الاٹمنٹ کے معاملے پر اسد عمر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی، ۔کابینہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی

پلان، روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز، نیشنل کونسل برائے طلب کے ارکان اور این آئی آر سی میں 4 ارکان کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔۔کابینہ نے برآمدات میں اضافے کیلئے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا۔ کووڈ ویکسین کی قیمت میں کمی کر کے 3967 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی، کابینہ کمیٹی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے فیصلوں کی توثیق کی

گئی ہے۔ جبکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیرغور آیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید کے اعتراضات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا۔ 9 ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی۔وزرا کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی

جانب سے بتائی گئیں ریڈ لسٹ کی وجوہات غیر تسلی بخش ہیں۔ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلی سطح پر اٹھائے۔کابینہ اجلاس میں برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئے ایم او یو کی سمری پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ تفصیلی بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے سمری ملتوی کر دی۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم

پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے اور انہیں دورہ پاکستان کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطعی مناسب نہیں ہے کہ غریب لوگوں سے زبردستی زمین ہتھیائی جائے اور پھر ہو بڑے لوگوں کو سستے داموں دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کا بہت زیادہ استحصال کیا گیا ہے خصوصا اسلام

آباد میں گاں میں زمین پر قبضہ کر لیا گیا، زمین جن کی ملیت تھی ان سے لے لی گئی اور من پسند بیورو کریٹس، ججز اور صحافیوں کو یہ پلاٹس دے دیے گئے اور ایک بہت بڑی تعداد میں صحافیوں کو یہ پلاٹس ملے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسد عمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں شیریں مزاری، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم موجود ہیں اور یہ کمیٹی ایک جامع پالیسی

لے کر آئے گی اور ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جس میں غریب لوگوں کی زمینوں کو ہتھیایا نہ جا سکے اور بڑے لوگ وہاں اپنی ہاسنگ سوسائٹی نہ بنا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، اس کے دورے کے لیے سیکیورٹی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کا گزشتہ دورہ پاکستان سیکیورٹی کے اعتبار سے خوش کن نہیں تھا لیکن اس کو مدنظر رکھتے ہوئے غیرمعمولی سیکیورٹی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی فیصل کی برطانیہ کے چیف میڈیکل سائنٹسٹ سے ریڈ لسٹ کے متعلق بات ہوئی ہے اور کافی حد تک ہم نےڈیٹا سے متعلق ان کے تحفظات کو دور کردیا ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *