عمران خان ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنے آپ کو پیش کریں گے؟حافظ حمد اللہ کا سوال

پی ڈی ایم کے ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل بتائیں، عمران خان ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنیآپ کو پیش کریں گے؟۔ حافظ حمد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال اٹھادیا۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق شہباز گل کے الزامات کو مسترد کردیا۔واضح رہے

کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمان نے کرپشن پر قوم سے معافی مانگی؟۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے وطن کے لیے کوئی قربانی نہیں دی۔شہباز گل نے کہا کہ قوم کی ماؤ ں نے

بہادر سپوت پیدا کیے جبکہ وسائل اور تعداد میں کمی کے باوجود بھی بہادر سپوتو ں نے جنگ لڑی۔ 6 ستمبر کو بہادر فوج نے دشمن کو انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس پر قوم کو فخر ہے اور 6 ستمبر کو پاکستان کے جوانوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے اور ہم سب کا فرض ہے شہدا کے گھروں پر حاضری دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *