محروم پاکستانیوں کو انصاف مل گیا

سعودیہ میں بن لادن کمپنی کے تنخواہوں سے محروم پاکستانیوں کو انصاف مل گیا پاکستانی سفارت خانے نے 342 پریشان پاکستانیوں کو کروڑوں روپے کے واجبات دلوا دیئے ریاض( جولائی 2021ء) سعودی عرب میں 80 لاکھ سے زائد تارکین روزگار کی غرض سے موجود ہیں جن میں تارکین کی سب سے بڑی کمیونٹی

پاکستانیوں کی ہے جن کی تعداد 27 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ یہ تارکین ہر سال کروڑوں ریال کا خطیر سرمایہ پاکستان بھجوا کر اپنے گھر والوں کی کفالت کررہے ہیں اور دوسری جانب اس زر مبادلہ سے پاکستان کی کمزور معیشت کو بہت بڑا سہارا بھی مل رہا ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے اور خصوصاً کورونا کے دوران معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سعودی کمپنیوں کے حالات بھی خراب ہیں۔ بن لادن کمپنی دُنیا بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے خاصی مشہور ہے۔ تاہم اس کمپنی کے معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کارکنان کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے پاکستانی کارکنان خاصے پریشان تھے۔تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے بن لادن کمپنی کے سینکڑوں پاکستانی متاثرین کے واجب الادا بقایا دلوا دیئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *