ملک صاحب : کچھ مجبوریاں ہیں میں آپ کو ٹرانسفر کررہا ہوں ۔۔۔۔

نامور کالم نگار میاں غفار احمد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے ۔سیالکوٹ سے اختر وریو مرحوم انکی کابینہ میں وزیر مواصلات و تعمیرات ہوا کرتے تھے ۔ ایک جونئیر نان گزٹیڈ آفیسرجو کہ سیالکوٹ ہی کا رہنے والا تھا اور گریڈ اٹھارہ میں

سرگودھا میں تعینات تھا ،کے بارے میں اس وقت کے کمشنر سرگودھا ملک جہانگیر خان نے تھرو پراپر چینل چیف سیکرٹری اور وزیراعلی تک ایک خفیہ رپورٹ لکھ کر پہنچائی ۔ جس میں مذکورہ نان گزٹیڈ آفیسر کیخلاف سنگین قسم کی اخلاقی و مالی شکایات تھیں ، بجائے کارروائی ہونے کے تین دن بعد مذکورہ جونئیر آفیسر کمشنر کی رپورٹ ہاتھ میں پکڑے انکے کمرے میں داخل ہوئے اور کہنے لگے۔ آپ نے جو تیر چلانا تھا چلا دیا ، اب یا توآپ سرگودھا میں رہیں گے یا پھر

میں ۔اور اگلی شام اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف نے کمشنر سرگودھا ملک جہانگیر کو فون کرکے کہا ۔ ملک صاحب کچھ مجبوریاں ہیں۔ میں آپ کو ٹرانسفر کررہا ہوں اور کل ہی سیکرٹری لیبر حکومت پنجاب کا چارج سنبھال لیں تاہم مذکورہ جونیئر افسر طویل عرصہ تک سرگودھا میں ہی تعینات رہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *