کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، نئی پابندی عائد

لاہور ( 8ستمبر 2021) کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ، حکومت نے فیکٹری، کارخانوں اور‏صنعتی اداروں میں ورکرز پر بغیر ویکسی نیشن کام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوروناکی چوتھی لہر کے پیش نظر محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔حکومت پنجاب نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ‏غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دی۔محکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ ‏اس حوالے سے وزیرمحنت پنجاب عنصرمجیدخان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔عنصرمجید خان کا کہنا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، ‏صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں ‏کےمالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت کےافسران تمام کاروباری اداروں کاوزٹ کریں گے افسران تمام کاروباری اداروں میں ‏ایس اوپیزکی پابندی یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5، سندھ میں 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گذشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *