میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور سیاحوں کیلئے جنت ہے، باہمت پاکستانی نوجوان نے خنجراب تک 1270 کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

اوکاڑہ کے رہائشی نوجوان عثمان ارشد نے اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر طے کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور اس باہمت نوجوان نے 1270 کلومیٹر کا طویل سفر 34 دن میں طے کیا۔ نوجوان عثمان ارشد کے مطابق منزلیں بہادروں کا استقبال کرتی ہیں، بزدلوں کو تو راستوں کا خوف مار دیتا ہے، اس کامیابی پرسب سے پہلے خداوند تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے ہمت اورتوفیق عطا کی،

ساری زندگی بھی شکر ادا کرتا رہوں تو کم ہو گا، اللہ تعالیٰ کا مجھ پر اتنا کرم رہا کہ 34 دنوں میں مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور رب تعالیٰ نے ہر قسم کی مشکلات سے دْور رکھا۔عثمان ارشد کے مطابق میں اپنے والدین کا بھی شکرادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اسپورٹ کیا اور پیدل سفر کی اجازت دی، گھر والوں کی اسپورٹ کے بغیر یہ اتنا لمبا اور کھٹن سفر ممکن نہیں تھا، اْس کے بعد

یونیورسٹی کے اساتذہ اور یونیورسٹی فیلوز کا شکریہ، جنہوں نے اسپورٹ کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور سیاحوں کے لئے جنت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *