اسد قیصر 118ارب روپے کرپشن کی تحقیقات رکوانے کیلئے کس پر دباؤڈالنے لگے؟ تہلکہ خیز انکشاف

کرپشن خاتمے کی دعویدار حکومت کے سپیکر 118ارب روپے کرپشن کی تحقیقات رکوانے کیلئے دبائوڈالنے لگے،

سپیکر قومی اسمبلی نے پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کو پاکستان پوسٹ کی ڈیجٹلائزیشن کے معاملے کی تحقیقات رکوانے کیلئے خط لکھ دیا . چیرمین کمیٹی نے معاملے پر کمیٹی اراکین سے مشاورت شروع کردی۔جمعرات کے روز پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیرمین رانا تنویر نے صحافیوں سے

بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کمیٹی سیکرٹریٹ کو احکامات موصول ہوئے ہیں کہ پاکستان پوسٹ کی ڈیجٹیلائزیشن کے حوالے سے حبیب بنک کے ساتھ کئے جانے والے 118ارب روپے کےمعاہدے جس کی شفافیت پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی سوالات اٹھائے تھے کی تحقیقات نہ کی جائیں .انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والی حکومت اب کرپشن

کی تحقیقات رکوانے کیلئے پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی پر دبائو ڈال رہی ہے . انہوں نے کہاکہ پی اے سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے ہدایات پر کمیٹی اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے . انہوں نے کہاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی کوششوں سے 3سالوں کید وران

مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے 460ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ پی اے سی کی تمام ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *