ایک اور سنگ میل عبور! پاکستان نے FATF کا اہم ترین ہدف حاصل کرلیا

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی مکمل تفصیلات سے متعلق جدید ترین ایپ تیار کرلی، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی ہے، ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔اس حوالے سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایپ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، ایپ کے ذریعےکالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خریدسکتی۔

احسن ملک کا کہنا تھا کہ ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں، ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے مزید کہا کہ ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمد کررہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *