وزیراعظم عمران خان کی سادگی! انسٹاگرام پر یادگارتصویر شئیر کردی

وزیرا عظم عمران خان نے دورہ کوہستان کی ایک یادگار تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔وزیراعظم عمران خان نے

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2017ءمیں کیے گئے خیبر پختوخوا کے ضلع کوہستان کے دورے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ

مقامی لوگوں کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا گیا اور صرف چند

ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگ اسے لائیک کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کو بطور وزیراعظم پاکستان اپنی روزانہ کی مصروفیات سے آگاہ رکھتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *