طلباء کے دلوں کی دھڑکنیں تیز! میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کب؟ فیصلہ ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور، میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور کر لیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز 30 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کریں گے۔ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں نتایج کے اعلان کی ابتدائی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے فیصلے پر مبنی مراسلہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کیا جائے گا۔ اس ضمن میں بورڈز حکام نے پیپرز مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *