سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ صدر مملکت اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔فیصل مسجد کی نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی وزیرفواد چوہدری، مشیرقومی سلامتی معید یوسف اوروزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے شرکت کی۔دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت

کانفرنس نے پانچ روز احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران نظر بندی شہادت اور لوگوں کو شہید قائد کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی سخت پابندیوں کے خلاف جمعہ سے پانچ روز ہ ہڑتال کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل

جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد مرحوم رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریںاور شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کی طرف تین روز مارچ کریں۔ ٓاحتجاجی کلینڈر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف پیر

کے روز مزار شہداء سرینگر کی طرف مارچ کریں۔دریں اثنا احتجاجی کلینڈر میں بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشنوں کے باہر احتجاج کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *