چند کمروں کے گھر کی قیمت میں 6ایکڑ کا جزیرہ برائے فروخت

امراءاپنے لیے پرائیویٹ جزیرے خریدتے ہیں تاہم اب کینیڈا میں ایک جزیرہ اتنی کم قیمت میں فروخت ہونے جا رہا ہے کہ چند کمروں کے گھر کی قیمت میں کوئی بھی اسے خرید سکتا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس جزیرے کا نام ’ہاف آئی لینڈ‘ ہے جو کینیڈین صوبے نووا سکوشا میں مین لینڈ سے صرف 1میل سمندر کے اندر موجود ہے۔ اس جزیرے کا رقبہ 6ایکڑ ہے اور یہ صرف 51ہزار 539پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 10لاکھ روپے) کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ لندن میں دو بیڈ کے گھر کی قیمت سے بھی کم مالیت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جزیرے پر خوبصورت جنگلی حیات پائی جاتی ہے اور یہ جزیرہ بوٹنگ، کینوئنگ اور سیلنگ کے لیے شہرت رکھتا ہے۔

کینیڈا ہی میں ایک اور جزیرہ بھی ہے جس کا نام پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ ہے۔ اس کی قیمت بھی 87ہزار 210پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 86لاکھ روپے) ہے۔ اس جزیرے کا رقبہ 11ایکڑ ہے۔ یہ جزیرہ اپنی فطری خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔یہ دونوں جزیرے پرائیویٹ ہیں اور بڑے شہروں کے دو بیڈ کے گھروں سے بھی کم قیمت کے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *