بریکنگ نیوز: برطانوی کابینہ میں بھی تہلکہ خیز تبدیلی ، بڑے برج الٹ گئے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی بریگزٹ دور کی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔تنقید کی زد میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے وزارت خارجہ کا عہدہ لے لر انہیں وزیر برائے انصاف مقرر کردیا ہے تاہم وہ بدستور نائب وزیراعظم رہیں گے۔ ڈومینک راب کی جگہ لِز ٹرس کو

وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل وہ وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔وہ برطانیہ کی تاریخ میں دوسری خاتون وزیر خارجہ ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تعلیم کے وزیرگیوِن ولیمسن ، وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر رابرٹ جینرک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس آفس کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.