انا للہ وانا الیہ راجعون ! ملک ریاض کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر

بحریہ ٹاﺅن کے چیئر مین ملک ریاض کی ہمشیرہ ،چیئرمین سٹی ہاؤسنگ میجر عامر اسحاق ملک، رضا بابر،خالد علی اور ناصر ملک کی والدہ اور چیف ایگزیکٹو سٹی ہاؤسنگ ضوریز ملک کی دادی انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے ڈی ایچ اے فیز 4 DD نزد کمرشل ایریا مرکزی

جامع مسجد میں ادا کی جائیگی۔ملک ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ملک ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اورملک ریاض کی ہمشیرہ کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *