جنہوں نے نا اہل کیا وہی سمجھ رہے ہیں نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔

نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا وہی سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیاکہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے، بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *