انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام

بالی وڈ اداکار انیل کپور پربھارتی عوام نے جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پینے کا الزام عائد کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ارباز خان نے اپنے شو ‘پنچ’ میں انیل کپور کو مدعو کیا، سوالات کے دوران ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا

جن کا کہنا تھا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق میزبان سے پوچھا کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دئیے ، ان کی اپنی رائے ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.