بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

20کلو آٹے کا تھیلا مزید 40 روپے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قیمت 1200 روپے تک پہنچ گئی ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں یومیہ 75 ہزار سے 80 ہزار بوری کی کھپت ہے، سرکاری گندم کے بجائے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنا پڑتی ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک بوری بھی ریلیز نہیں ہوسکی جبکہ یکم ستمبر کو سرکاری گندم کی ریلیز کا وعدہ کیاگیا تھا۔ گندم کی ریلیز سے اوپن مارکیٹ پرلوڈ کم ہوگا اور ڈیمانڈ کالوڈ کم ہونے سے قیمت بھی معمول پر آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *