رمیز راجہ کا چیئرمین پی سی بی بنتے ہی بابر اعظم کو دوسرا جھٹکا، بڑا فیصلہ کرلیا

یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔ بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال  دیا ہے۔

اور ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ محمد رضوان کو

ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران مینٹور کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔بھارتی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ ان کی یہ پہلی ذمہ داری ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل یہ ورلڈکپ بھارت میں کھیلا جاناتھا تاہم کورونا خدشات کے پیش نظر اسے یواے اور عمان میں منتقل کردیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *