نواز شریف کی جلد ہی پاکستان واپسی اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاویدلطیف نے دعویٰ کیا ہے کو ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف عوام کی قیادت کرنے کے لئے اسی سال اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نواز شریفکی منت کرکے واپس لائے گی اور چوتھی بار وزیر اعظم بھی منتخب ہونے دیں گے۔نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ

کر باہر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مجھے پتہ ہے کہ نیب کی میرے ساتھ محبت کیوں بار بار جاگ اٹھتی ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ میں غدار کیوں بنا ہوں، میں 2000ءمیں بھی نیب کو بھگت چکا ہوں۔اب مجھے پیش ہوتے ہوئے 3 سال ہو گئے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ مجھے منتخب کرتے ہیں تو سب سے بڑی ذمے داری مجھ پر یہ بنتی ہے کہ حلف کی پاسداری کروں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *