پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر! چینی صدر کی پاکستان آمد کے حوالے سے بڑا اعلان ہوگیا

معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کہا ہے کہ چین کے صدر پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان بھی بہت جلد چین کا دورہ کریں گے ۔ چین ہمارا دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے

اقدامات کر رہے ہیں ۔ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں چین سے بات ہوگی ۔ معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان میں 194 بلین روپے کی انویسٹمنٹ باہر سے آئی ہے ۔ رشکئی اکنامک زون خیبرپختونخوا میں قائم ہوا ہے ۔ کراچی سے خام مال لانے میں پیسے زیادہ خرچ ہوں گے ۔ خالد منصور نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ترقی نہیں کرسکا ، زراعت میں استعمال ہونے والا بیج اعلیٰ معیار کا نہیں ۔ چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *