عیسائیت سے تائب ہوکر ایک شخص نے بیوی بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا

محمود مسیح ولد منظور مسیح سکنہ چک نمبر2رام دیوالی نے سرگودھا روڈ فیصل آباد نے عسائیت سے تائب ہوکر بیوی بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا گذشتہ دنوں محمود ولد منظور مسیح نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر عظیم دینی درسگاہ جامعہ سلفیہ حاجی آباد میں مفتی عبدالحنان زاہد‘مفتی عبدالعزیز بٹ سمیت دیگرگواہوں کی موجودگی میں اسلام قبول کرلیا اس موقع پر محمود نے کہا کہ میں بغیر کسی دباؤ ولالچ کے اپنی بیوی نازیہ اوربچیوں کومل‘مریم اور مقدس سمیت اسلام قبول کررہا ہوں ‘دراصل اسلام ہی سچا دین ہے اور اسی میں نجات ہے میں نے اپنی خوشی

سے دنیا وآخرت کو بہتر بنانے کیلئے مذہب اسلام قبول کیا ہے۔دریں اثناء سیاسی وسماجی رہنماؤں خالد محموداعظم آبادی‘حافظ محمد جہانگیر‘محمد انور‘مولانا عبدالقادر جوہر‘محمد حسن سردار گجر‘مختار احمد سلفی‘حافظ محمد سفیان ‘قاری محمد ہاشم رحیم‘رانا کلیم اللہ‘حافظ محمد عمر فاروق ارشد ودیگر نے محمود کواسلام قبول کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے بھائی کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت محمدمحمود اور انکے اہل خانہ کو دین اسلام پر ثاقب قدم رکھے۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *