اعلیٰ پولیس افسران کو روزانہ دو گھنٹے تھانے میں رہنے کا پابند بنا دیا گیا، احکامات جاری

کیپٹل سٹی پولیس چیف غلام محمود ڈوگرنے اعلی پولیس افسران کو روانہ دو گھنٹے تھانے میں رہنے کا پابند بنا دیا، اعلی پولیس افسران سائلین سے ملاقاتیں کریں گے اور مسائل سنیں گے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اس حوالے سے متعلقہ افسران کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے افسران تھانے میں روزانہ موجود رہیں گے، تمام

افسران روزانہ چار سے شام چھ بجے تک ایک تھانے میں وقت گزاریں گے۔غلام محمود ڈوگر کے مطابق انویسٹی گیشن کے افسران تفتیش کے حوالے سے سائلین سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آپریشنز ونگ کے افسران تھانے کے انتظامی امور اور سائلین کے مسائل سنیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *