وزیراعظم عمران خان کے مطالبے پر 42 سال بعد عالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی

پاکستان چھوڑکردبئی منتقل پاکستانی شہری 25ملین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری پاکستان لے آیا، تاجر ممتاز مسلم نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق 42سال بعدعالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی ہوگئی اور اوورسیزپاکستانی25ملین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری لے آیا اور پاکستان چھوڑکردبئی منتقل پاکستانی

شہری بھی وطن واپس آ گیا۔بیسروسامانی میں پاکستان چھوڑنے والے تاجر کی کہانی سامنے آگئی ، تاجر ممتاز مسلم نے بتایا کہ 2004میں کراچی کے خراب حالات کے باعث پاکستان چھوڑا، گھر کے باہر سے بوری بندلاش ملی تو خاندان سمیت بیرون ملک منتقل ہوا۔ممتازمسلم کے مطابق وزیراعظم عمران خان

کی حکومت بننے پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، عالمی برانڈسے ملکر25ملین ڈالرزپاکستان میں سرمایہ کاری کررہاہوں، عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *