بیسن کی روٹی سے شو گراور موٹاپے کاخاتمہ

اللہ تعالیٰ کی پیداکردہ متعد د غذاؤں میں سے ایک غذا بیسن بھی ہے۔ اس سے پکوڑے اور رنگ

وانوا کی مزیدار ڈشیز تیار کی جاتی ہیں۔ وہیں بیسن سے روٹی بھی بنائی جاتی ہے۔ بیسن کی روٹی موٹاپے سے لیکر شوگر تک کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اس کا حیرت انگیز استعمال آپ کی زندگی میں بے شمار تبدیلیاں لائےگا۔ آپ سب کو معلوم ہے کہ بیسن چنوں سے بنتا ہے اور

چنوں میں غذائیت اور طاقت کے خزانے چھپا رکھیں ہیں۔ اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ بیسن نیوٹریشنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں آئرن ، پو ٹاشیم ، زنک ، میگنیز، کیلشیم ، وٹامن بی اور فائبرز کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ اگر آپ بیسن کی روٹی کو ایک مہینے تک استعمال کرتے رہیں گے تو انشاءاللہ بہت جلد آپ اپنے وزن کو کم کر لیں گے۔

بیسن کی روٹی استعمال کرنے سے چہرے پر نکھار آتا ہے بیسن آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ جب اس کی روٹی استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ اور آپ کے جسم میں تازہ خون پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ بیسن کی روٹی آپ کے دل کے لیے بہت فائدہ مند ہے دل کی بیماریوں میں 80 فیصد یا تو ہائی بلڈپریشر یا بڑھا ہوا کولیسٹرول لیول ہوتا ہے۔ اگر آپ بیسن کی روٹی استعمال کر تے ہیں تو یہ آپ کے جسم میں ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بیسن کی روٹی میں وٹامن اور بہت سے منرلنز ہو تے ہیں جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہوگا۔ شوگر جسم کے مختلف اعضاء کو نقصا ن پہنچاتی ہے ۔ جیسے شوگر آپ کے گردوں کو خراب کر سکتی ہے۔

آپ کے دانت ٹوٹ سکتے ہیں ۔ تو اس کے لیے بیسن کی روٹی کا استعمال کریں گے تواس سے آپ کو بھرپور غذائیت ملے گی۔ آپ کا ہاضمہ کمزور ہوچکا ہے اور کوئی چیز ہضم نہیں ہوتی ۔ وہ لوگ بیسن کی روٹی کااستعمال شروع کردیں۔ انشاءاللہ کچھ دنوں میں آپ ہاضمہ میں بہتری محسوس کریں گے۔ جن لوگوں کو گیس رہتی ہے یا جن لوگوں کو تیزابیت رہتی ہے وہ لوگ بھی بیسن کی روٹی ضرور استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ گیس اور تیزابیت سے نجات پا جائیں گے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کی ہڈیا ں کمزور ہوچکی ہیں یا دانت کمزور پڑ چکے ہیں وہ لوگ بھی بیسن کی روٹی کو ضرور استعمال کریں۔ بیسن میں بھرپور مقدارمیں کیلشیم پایا جاتا ہےاس لیے بیسن کی روٹی کا استعمال کرتے رہیں گے تو آپکی ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوں گے۔

اب آپکو بیسن کی روٹی کیسے تیار کی جاتی ہے؟ اس کے لیے آئل ایک کھانے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ ، بیسن آدھا پاؤ، لال مرچ حسبِ ذائقہ ، سبز دھنیا ایک چمچ بڑا ، زیرہ آدھا چائے کاچمچ، خشک دھنیا آدھا چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، پیاز ایک عدد اور سبز مرچ ایک چمچ لے کر پیس لیں۔ اب بیسن میں تمام مصالحے پیاز اور دھنیا شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اورپھر اس کو پانی کے ساتھ آہستہ آہستہ گوند لیں۔ لیکن تھوڑا پتلا رکھیں۔ پھر توے کو چولہے پر رکھیں۔ گرم ہونے پر توے پر ہلکا سا آئل لگا دیں۔ اور انڈ ے کی طرح بیسن کے آٹے کو توے پر ڈال کر چمچ کی مدد سے پھیلالیں ۔اس کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پک جائے تو دہی کے ساتھ استعمال کریں۔ آپ کچھ عرصہ اس کو استعمال کریں پھر اس کے فوائد دیکھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *