”نزلہ ، زکام اور کھانسی کا علاج گھریلو چیزوں سے ۔ صرف ایک بار کرنے سے ہی آرام۔“

آج ہم بات کریں گے ۔ نزلہ ، زکام ،کھانسی ، ریشہ ہونا سب سے زیادہ بڑی بات ہے کہ سینے کا بند ہوجانا۔جس میں بہت زیادہ بچے آجکل کے موسم میں ٹھنڈا پانی کا استعمال کررہے ہیں۔گولہ گنڈا کھارہے ہیں۔ روزے کھولتے ہی ان کو بہت زیادہ طلب ہوتی ہے کہ ہم ٹھنڈ اپانی پئیں۔ ٹھنڈا فروٹ کا استعمال کرلیتے ہیں جس سے بہت زیادہ سینہ بند ہوجاتاہے۔ جب سینہ بند ہوجاتا ہے۔

تو نزلہ ، زکام ،ریشہ جو ہے بہت زیادہ بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ سب سے پہلے توآپ نے ٹھنڈا پانی کااستعمال نہیں کرنا۔ جیسے ہی آپ روز ہ افطار کریں ۔ توآپ نے نیم گرم پانی کا استعمال سب سےپہلے کرنا ہے۔مگر گرمی ہے نیم گرم پانی پینا بہت مشکل ہے۔ مگر اس ٹھنڈے پانی کے اندر تھوڑا گرم پانی ڈال کر پیئں۔ زیادہ ٹھنڈا پانی نہیں پیناہےتوآپ کو آج کے نسخے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ نسخہ ضرور مریض کو استعمال کروانا ہے جو کہ اس بیماری میں مبتلا ہے ۔ آپ نے چار کپ پانی لیناہے۔

صاف ستھر ے برتن میں ڈال لیں۔ اور اس کو چولہے پر رکھ دیں۔ اس کے بعد کتنی مقدار میں چیزیں لینی ہیں۔چارعددانجیر(اس کو پہلے دھو کر صاف کرلینا ہے) اس کے اندر ڈال دیناہے۔ اس کے بعد پانچ عدد کالی مرچ، لونگ دو عدد، عناب سات عدد، دارچینی ایک انچ لے کر پانی کے اندر پکا لیناہے۔اس کا ہلکی آنچ پر پکانا ہے۔ جتنا ہلکی آنچ پر پکے گا اتناہی دوائی کااثر آئے گا۔ کہ جب چار کپ دو کپ رہ جائے تواس کواتار لیناہے۔ پھراس کو چھان لیناہے۔ تو یہ ہمارا قہوہ تیا رہوگیاہے۔تو اس کو آپ نے پی لینا ہے۔ آپ نے اس کو دو وقت پینا ہے۔ ایک کپ صبح اور ایک کپ شام میں پینا ہے۔

یادرہے !کہ آپ نے اس کو نیم گرم پیناہے۔ ٹھنڈا ہرگز نہین پینا ہے۔ سپ سپ کرکے پئیں گے توآپ کو مزہ آئے گا۔ انجیر میں میٹھا ہوتا ہے ۔ تو یہ میٹھی ہوجائےگا۔ تو اس میں آپ کو چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ اس طرح قہوہ بنا کر اپنے مریض کو پلائیں ۔آپ چھوٹے بچوں کو دو سے تین چمچ دے سکتے ہیں۔ تو مریض اور آپ کا بچہ ٹھیک ہوجائےگا۔ کیونکہ موسم تبدیل ہورہا ہے چھوٹے بچے اوربڑے بچے اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کہیں سردی ہے کہیں گرمی ہے۔ تو ہمارے بچے فوراً بیمار ہوجاتے ہیں۔

تو اس چیز کا خیال رکھنا ہے کہ آپ نے بچوں کو ٹھنڈے پانی کا استعمال نہیں کروانا ہے۔اگر ٹھنڈاپانی پیتے رہیں گے تو دوا کا اثر نہیں ہوگا۔ تواس چیز سے پرہیز کرنا ہے۔ آپ نے یہ قہوہ اپنے مریض ، بڑوں اور بوڑھوں سبھی کو دے سکتے ہیں ۔آپ نے یہ قہوہ صبح وشام دو وقت پینا ہے۔ ہرروز نیا بناناہے۔ جب بھی استعمال کریں اس کو ہر بار تازہ بنا کر پئیں۔ کم ازکم آپ نے پندرہ سے بیس دن لگاتا ر یہ نسخہ استعمال کرنا ہے۔ انشاءاللہ! آپ کو مکمل طور فائدہ ہونا شروع ہوجائےگا۔ اس کاکوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں ساری چیزیں نیچرل ہیں۔ انشاءاللہ! آپ کو کوئی دوائی یاانجیکشن لگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *