فردوس عاشق اعوان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطہ! کیا جواب ملا؟ بڑی خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی آئرن لیڈی (فردوس عاشق اعوان ) نے بھی پی پی میں آنے کیلئے اپروچ کیا ہے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے ن لیگ کو پھر پیشکش کی استعفے دیں ہم ساتھ ہوں گے پنجاب سے ن لیگ استعفے دے ہم بھی استعفے دیدیں گے ن لیگ استعفے دے میدان میں آئے ہم بھی استعفے دیں گے تحریک تحریک کرتے ہیں استعفے کے بغیرتحریک نہیں چلتی۔

نبیل گبول نے کہا کہ 2022میں ویسے ہی الیکشن ہورہے ہیں 2022میں مہنگائی مزیدبڑھے گی لوگ ان سے تنگ آجائیں گے اس لیے بائی الیکشن کی جگہ عمران خان مڈٹرم الیکشن پرجائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *