”آلو بخارا میں چھپے صحت کے دس انو کھے راز۔ خو ن کی کمی۔ پیشاب کی جلن، معدہ کی گرمی، آنتوں کی سختی۔“

خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیاجاتا ہے، خشک آلو بخارا کھانے میں بہت مزیدار لگتا ہے اور اسے کھانوں میں ذائقے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ آلو بخارا صحت کے لیے بہت مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کرکے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسرکے لیے بہت مفید ہے۔

ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ یہ حیرت انگیز فوائد سے بھی مالا مال ہے، خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے۔ آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے۔آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ جسم کو تین میل گرام آئرن فراہم کرتا ہے، اسطرح خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔آلو بخارے فائبر سے بھرپور پھل ہے اور یہ وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کرکے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک آلو بخارے میں ایک گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ جسم کے لیے مناسب مقدار ہے، اسی طرح اس میں موجود دیگر اجزاء بھی نظام ہضم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے موثر ثابت ہوتے ہیں۔خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے اور امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، فالج اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
خشک آلو بخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے ، خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے، آلوبخارا بالوں کی نشونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے۔گہرے سرخ اور سیاہی مائل آلو بخارے جب بازار میں اپنی بہار دکھا رہے ہوں تو انہیں دیکھ کر ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے یہ ہمارے خطے کا ایک جانا پہچانا اور بہ افراط استعمال کیا جانے والا پھل ہے۔گرمیوں میں جب میدانی علاقوں میں تیز دھوپ آموں کی فصل پکا کر تیاکر کر رہی ہوتی ہے تو اسی دوران کوہستانی علاقوں میں آلو بخارے کی فصل بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہوتی ہے۔

میدانی علاقوں میں لوگ جامن اور فالسے کھا کر گرمی کی شکایت دور کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت پہاڑ علاقوں میں آلو بخارا یہی کردار نبھارہا ہوتا ہے اور جب یہ شہروں تک رسائی میں کامیاب ہوتا ہے تو دیگر دونوں پھلوں کی جگہ لے لیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آلو بخارے میں بے پناہ طاقت بھری ہوئی ہے جسے کھا کر انسان توانائی کے حصول میں کامیاب رہتے ہیں کیونکہ یہ خون بنانے کے ساتھ ہی دوران خون میں بہتری بھی پیدا کرتا ہے عام طور پر اس میں ترشی کا عنصر غالب ہوتا ہے لیکن خوب اچھی طرح پکے ہوئے آلو بخارے شیریں یا کھٹ مٹھے بھی ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *