انعام بٹ نے پاکستان کیلئے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

انعام بٹ نے پاکستان کیلئے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا، انعام بٹ نے یونان میں ہونے والے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دی۔تین منٹ کی فائٹ میں مقابلہ دو دو پوائنٹس سے برابر رہا اور آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد

پر انہیں فاتح قرار دے دیا گیا۔ انعام بٹ نے سیمی فائنل میں یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *