دنیا آئی ایس آئی کا لوہا مانتی ہے، بھارت ٹیوشن لے، بھارتی دانشور سابق پولیس افسر

دنیا پاکستان آئی ایس آئی کی صلاحیتوںکو مانتی ہے ، بھارت کو چاہیے کہ وہ آئی ایس آئی سے ٹیوشن لے ، بھارتی دانشور اور سابق پولیس افسر ڈاکٹر وکرم سنگھ آئی ایس آئی کے فین نکلے ، بھارت سرکارکو مشورہ دے دیا ۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے

ایجنسیوں پر خوب تنقید کے نشتر برسا دیے ، ان کا کہنا ہے کہ میں نے 40سال پہلے آئی ایس آئی کو دیکھا تھا وہ آج کیا بن گئی ہے ، دنیا آئی ایس آئی کا لوہا مانتی ہے بھارت کو چاہیے وہ
ٹیوشن لے ۔ نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وکرم سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی نے اپنی تیاری اور انتظامات اتنے پختہ کر لیے ہیں کہ آج سی

آئی اے ، کے جی بی اور ایم آئی فائیو سمیت سب اس کا لوہا مانتے ہیں۔ڈاکٹر وکرم کہتے ہیں کہ گالم گلوچ توبہت کر سکتے ہیں مگر آپ کو آئی ایس آئی کوعزت دینا پڑے گی، جب دنیا سو رہی تھی تو انہوں نے بہت لمبا سفر طے کر لیا۔اسی لیے آج آئی ایس آئی مانی جاتی ہے۔سابق بھارتی پولیس افسر نے بھارتیوں کی زبان دازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ زبان سے کچھ بھی کہہ دیں ، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، کوئی بات چپ نہیں سکتی۔ڈاکٹر وکرم سنگھ نے بھارت سمیت دنیا کو مشورہ دیا کہ کچھ سیکھنا ہے تو آئی ایس آئی سے سبق لیں، ٹیوشن پڑھیں اور ایسا کرنا کوئی غلط کام بھی نہیں ہے۔ سب کو سبق لینا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *