گوگل کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر 27ستمبر سے تمام سروسز بند کرنے کا اعلان

گوگل نے پرانے طرز کےتمام اینڈرائیڈ فونز پر 27ستمبر سے تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جو صارفین گزشتہ کئی برسوں سے پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر تے چلے آرہے اب ان کے نیا فون لینے کا وقت آچکا ہے ۔ گوگل نے اپنی تمام سہولیت پرانے اینڈرائیڈ فونز پر جی میل ، یوٹیوب ، گوگل میپس سمیت دیگر سروسز کو 27ستمبر سے بلا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اینڈرائیڈ 2.3.7 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائیں گی،اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ جون میں گوگل نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ 6 نئے فیچرز گوگل کے پکسل فونز تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے

لیے دستیاب ہوں گے۔یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے اس طرح فیچرز کو بیک وقت تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اینڈرائیڈ ارتھ کوئیکالرٹس سسٹم کا فیچر اب عالمی سطح پر متعارف کرایا جارہا ہے۔اس فیچر کی بدولت زلزلے سے متاثرہ حصوں کے رہائشیوں کو زلزلے کے آنے سے چند سیکنڈ پہلے الرٹس بھیجے جائیں گے۔ابھی یہ فیچر نیوزی لینڈ اور یونان میں دستیاب تھا مگر اب یہ

ترکی، فلپائن، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے کہا کہ اس کی جانب سے ایسے ممالک کو ترجیح دی جارہی ہے جہاں زلزلے کے خطرہ زیادہ ہے اور مزید ممالک میں بھی آنے والے برس میں یہ فیچر دستیاب ہوگا۔دوسرا فیچر میسجز ایپ کے حوالے سے ہے جس مین اب کسی میسج کو اٹار کرنے پر بعد میں آسانی سے دریافت کیا

جاسکے گا۔اس کے لیے کسی بھی میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھ کر اسٹار پر کلک کرنا ہوگا، اس مقصد کے لیے ایک نئی اسٹارڈ کیٹیگری کا اضافہ کیا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔تیسرا فیچر ایموجی کچن کے نام سے ہے جو جی بورڈ کے بیٹامیں 16 جون سے دستیاب ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں کی بورڈ ایپ کا حصہ ہوگا۔یہ فیچر انگلش، اسپینش اور

پرتگیز زبانوں کے لیے اینڈرائیڈ 6 یا اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز میں دستیاب ہوگا۔چوتھا فیچر گوگل اسسٹنٹ کے حوالے سے ہے جو اب ایپس کے اندر مخصوص حصوںتک صارفین کے لے جائے گا۔5 واں فیچر وائس ایسز ہے جو اس وقت بیٹا ورژن میں ہے۔اس فیچر کے تحت فون اور ایپس میں آواز کی

مدد سے نیوی گیشن کی جاسکے گی جبکہ یہ پاس ورڈ لکھنے کا کام بھی کرسکے گا، یعنی پاس ورڈ کے الفاظ، ہندسے یا سمبل بولنا ہوں گے۔چھٹا فیچر اینڈرائیڈ آٹو سے متعلق ہے جو گاڑیوں میں اینڈرائیڈ سے متعلق فنکشنز کو آسان بنائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *