بہت زیادہ تھکاوٹ والی عورتیں اور مرد

محترم قارئین: ہماری غذائیں کس قدر خالص ہیں یہ ہر کوئی بہت اچھی طرح جانتا ہے آج کل خالص غذاؤں کا ملنا تقریبا ناپید ہوچکا ہے

ہر چیز میں ملاوٹ ہر چیز میں کیمیکلز کا استعمال حتی کہ قدرتی اشیاء کو بھی کھاد کے زور پر اگایا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے ان میں بھی وہ غذائیت نہیں ملتی جو ہونی چاہئے ان غذاؤں کی وجہ سے آج ہر کوئی کمزوری کی شکایت کرتا ہے اور اسی کمزوری کی وجہ سے ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اور انسان ہر وقت سستی محسوس کرتا ہے خاص طور پر خواتین میں یہ شکایت زیادہ ہوتی ہے اس تحریر میں کمزور ی تھکاوٹ اور سستی دور کرنے کے لئے بہت ہی قیمتی نسخہ پیش کیا جارہا ہے اور ایک ایسی چیز بتائے جا رہی ہے جو کہ طاقت کا خزانہ ہے

اس نسخے کو استعمال کرنے سے انشاء اللہ آپ کی جسمانی کمزور ی دور ہوجائے گی۔یہ خاص چیز کیا ہے اور کیسے استعمال کرنی ہے ؟جس چیز کے بارےمیں بتایا جارہا ہے وہ چیز ہے پھول مکھانے یادرہے کہ قدرت نے اسے انسان کے فائدے کے لئے ایسی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں کہ انسان ان کے فوائد کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن افسوس کہ انسان ان چیزوں کے فوائد سے ناواقف ہے ۔ہم یہ بات گارنٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے قارئین میں اکثر ایسے ہوں گے جنہوں نے پھول مکھانے کا نام ہی پہلی مرتبہ سنا ہوگا اس کو استعمال کرنا تو بہت دور کی بات ہے لیکن آپ کو یہ پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے۔اس کو تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کے لئے آپ کو زیادہ اجزاء کی ضرورت بھی نہیں ہوگی بس آپ کو ایک مٹھی پھول مکھانے اور ایک گلاس خالص دودھ چاہئے ہوگا ۔سب سے پہلے پھول مکھانے لے کر انہیں روسٹ کر نا ہے ان کو روسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی فرائینگ پین میں انہیں رسٹ کیاجاسکتا ہے ۔ پین کو پلکی آنچ پر رکھ کر چھوڑ دیجئے اور جب پین گرم ہوجائے

تو پھول مکھانے اس پر ڈال کر ان کو پانچ منٹ تک پکاتے رہیں ۔تیل وغیرہ کچھ بھی نہیں ڈالنا صرف پھول مکھانے کو روسٹ کرنا ہے اس دورا ن آپ نے چمچ کے ساتھ ان کو ہلاتے رہنا ہے تا کہ یہ ہر طرف سے پک جائیں ان کو روسٹ کرنے کے بعد آپ نے انہیں اتار لینا ہے ایک برتن میں آپ نے ایک گلاس گرم دودھ لینا ہے اور اس میں پھول مکھانے شامل کر لینے ہیں اور ان کو تقریبا دس منٹ تک رکھ کے چھوڑ دینا ہے تا کہ مکھانوں میں دودھ اچھی طرح سے جذب ہوجائے یہ لیجئے آپ کا یہ نسخہ ہوگیا تیار ۔اس کو آپ کھا لیں اور اگر ذائقے کے لئے آپ نے چینی شامل کرنا ہے تو آپ حسب ذائقہ شامل کرسکتے ہیں یقین جانئے کہ یہ نسخہ ایسا قیمتی نسخہ ہے کہ اس سے آپ کی ہر طرح کی کمزوری دورہوجائے گی ۔آپ اپنے آپ کو تندرست اور توانا محسوس کریں گے بدن میں موجود ہر طرح کے درد دور ہوجائے گے نہ آپ کبھی تھکاوٹ محسوس کریں گے اور نہ ہی سستی خاص طور پر خواتین اس نسخے کو ضرور استعمال کریں اس میں خواتین کے بعض دوسرے مسائل کا حل بھی ہے ۔

اس نسخے کے ساتھ آپ کو پھول مکھانے کا ایک اورنسخہ بھی بتاتے ہیں جو خاص طور پر خواتین کے لئے ہے اور خواتین کے بہت سے مسائل کا حل بھی ہے اس کو تیار کرنے کے لئے آپ کو تھوڑا تردد کرنا پڑے گا لیکن آپ کے بہت سے مسائل اس سے حل ہوجائیں گے جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو کمر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھا کر عاجز آگئی ہوں دوسری طرف بلڈ پریشر ہو گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوں اور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو ایسی خواتین اس نسخے کا استعمال کریں حیران کن فائدہ ہوگا اسی طرح وہ خواتین جو کمزور ہیں جن میں خون کی کمی ہے پٹھے اعصاب اور جسم دکھتا ہے ہر وقت سانس پھولتا ہے طبیعت اکتاہٹ اور بےچینی کا شکار رہتی ہے وہ بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں اسی طرح موروں کا مسئلہ ڈسک پرابلم اعصابی کھنچاؤ اس نسخے کے سامنے ایسے ہیں

جیسے آٹے میں سے بال نکل جانا یادرہے کہ اس نسخے کو کچھ عرصے تک استعمال کرنا شرط ہے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی نسخہ ہو ایک یا دو بار استعمال کرنے سے ان کے مسائل حل ہوجائیں تو ایسا نہیں ہوتا کسی بھی نسخے کا مستقل استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی کے لئے مختلف ادویات استعمال کر چکی ہوں ان کو فائدہ نہ ہوتا ہو تو انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہئے وہ مرد جن کا مادہ تولید اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں اور ہر ٹیسٹ ان کا ناکام ہوتا ہے اور وہ مایوس ہوچکے ہیں وہ بھی یہی مرکب دودھ کے ساتھ ضرور استعمال کریں چند دن چند ہفتے اور چند مہینے کا استعمال انہیں بے اولادی کے روگ سے نکال کر اولاد کی خوشیاں دے گانسخہ تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے: پہلے اجزاء نوٹ فرمائیے ،ثابت مونگ ایک کلو بادام گری ایک پاؤ،پسی ہوئی چینی یا دیسی شکر ایک کلو ،پستہ ایک چھٹانک،سونف آدھا پاؤ ،ناریل ایک پاؤ ،پھول مکھانے آدھا پاؤ،چھوٹی الائچی ،ایک تولا۔

چاروں گوندیں ایک پاؤ نشاستہ ایک پاؤ،اسپغول کا چھلکا آدھا پاؤ،دیسی گھی ڈیڑھ کلو۔ثابت مونگ کو بھون لیں بعد میں اس کا آٹا بنا لیں دیسی گھی میں چاروں گوندیں براؤن کریں اور کوٹیں پھر پھول مکھانے بھی دیسی گھی میں براؤن کریں اور کوٹیں بادام گھی میں براؤن کر کے کوٹ لیں سونف کو بھی براؤن کر کے اس کا آٹا بنا لیں یعنی سب دیسی گھی میں نشاستے کو بھی گھی میں براؤن کریں باقی پستہ اور چھوٹی الائچی کو براؤن کئے بغیر ہلکا کوٹ لیں۔آخر میں تمام اجزاء کو ملا کر گھی میں بھون لیں اور پسی ہوئی چینی شامل کردیں خوب مکس کریں اس کے بعد ناریل کھوپرا اور اسپغول کا چھلکا ملالیں تمام اشیاء ملانے کے بعد ایک کھلے برتن میں ٹھنڈا کریں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں واضح رہے کہ آخر میں تمام اجزاء کو جب بھونیں تو بالکل ہلکی آنچ ہو اور زیادہ دیر تک اس کو بھونیں جلے بھی ناں اور اجزاء بھی خوب محفوظ رہیں یہ آپ کا نسخہ تیار ہے اس کو صبح دوپہر شام یا پھر صبح شام دو دو چمچ استعمال کریں اور فوائد حاصل کریں ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *