ملک میں تیل کے کنویں نہیں جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں تو بڑ ھے گی،فواد چوہدری

ملک میں تیل کے کنویں نہیں جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں تو بڑ ھے گی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہایا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے کے مقابلے میں کم ہیں۔انہوں نےٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے

ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل کامیابی یہ ہےکہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئ، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.